Friday, April 26, 2024

ہالی ووڈ فلم سیریز ٹرمینٹر کے سلسلے کی چھٹی کڑی کی ریلیز میں ایک ہفتہ باقی

ہالی ووڈ فلم سیریز ٹرمینٹر کے سلسلے کی چھٹی کڑی کی ریلیز میں ایک ہفتہ باقی
October 24, 2019
 لاس انجلس (92 نیوز) مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم سیریز ٹرمینٹر کے سلسلے کی چھٹی کڑی کی ریلیز میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا۔ آرنلڈ شیوازنگر کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کے قریب ہے۔ ٹرمینیٹر سیریز سے عالمگیر شہرت پانے والے  ہالی ووڈ اسٹار کی نئی فلم ٹرمینیٹر 6 ڈارک فیٹ کے ریلیز ہونے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا۔ فلم میں آرنلڈ شیوارزنگر کی ایک جنگجو روبوٹ کے طور پر واپسی ہوئی ہے  جسے ایک بار پھر دنیا کو بچانے کا مشن درپیش ہے ۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کے بعض مناظر ایک وئیر ہاؤس میں بھی فلمائے گئے ہیں۔ فلم میں لنڈا ہملٹن ، نتالیا  رئیس ڈانی اور میکنزی ڈیوس گریس نے تین پاور فل خواتین کے کردار نبھائے ہیں۔ فلم یورپ کے سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے جہاں شائقین اسے پسند کررہے ہیں تاہم امریکہ اور پاکستان سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں فلم یکم نومبر کو ریلیز ہو گی۔