Sunday, September 8, 2024

  ہالی ووڈ فلم ،،سپیکٹر ،، کے ٹریلر کی سوشل میڈیا پر دھوم

   ہالی ووڈ فلم ،،سپیکٹر ،، کے ٹریلر کی سوشل میڈیا پر دھوم
August 23, 2015
لاس اینجلس(92نیوز)بانڈ سیریز کی نئی  ہالی وڈ فلم ،، سپیکٹر،، کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔ جیمز بانڈ کی جاسوسی پر بننے والی بانڈ سیریز کی نئی  ہالی وڈ فلم ،، سپیکٹر،، کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ،، فلم رواں سال نومبر میں ریلیز ہونا ہے مگر شائقین جا سو سی  کے  اس  شاہکار کو بڑی سکرین پر دیکھنے کے ابھی سے منتظرہیں۔ فلم  کی کہانی میں  جیمز بانڈ کے روپ میں جلوہ گر اداکار ڈینئل کریگ  خفیہ پیغام کے ذریعے ایک خطرناک تنظیم کوبے نقاب کرنے میں مصروف ہیں ۔ فلم میں مسلسل چوتھی بار جیمز بانڈ  کا کردار نبھانے والے ڈینیل کریگ کے ساتھ کرسٹوف والٹز،رالف فائنز،مونیکا بیلوسی،اینڈیو اسکاٹ،نومی ہیرس اور بین وہشاو  جیسے بڑے اداکار شامل ہیں۔