Wednesday, April 24, 2024

ہالی ووڈ فلم ”سنوڈن“ ریلیز کے لیے تیار

ہالی ووڈ فلم ”سنوڈن“ ریلیز کے لیے تیار
September 6, 2016
لاس اینجلس(ویب ڈٰیسک)امریکی خفیہ اداروں میں کھلبلی مچانے والے ایڈورڈ سنوڈن کی زندگی پر بننے والی فلم ”سنوڈن“ ریلیز کے لیے تیار خوفناک انکشافات پر مبنی فلم سولہ ستمبر سے امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کےمطابق  ہالی ووڈ تھرلر، ڈرامہ اور بائیوگرافی فلم ” سٹوڈن “ کی کہانی امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے ایک سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کے گر د گھومتی ہے سنوڈن این ایس اے کی نگرانی کے دو انتہائی خفیہ پروگراموں کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کر دیتا ہے جس کے بعد امریکی خفیہ اداروں میں کھلبلی مچ جاتی ہےسنوڈن ملک سے فرار ہو جاتا ہے۔ فلم کی ہدایات اولیور اسٹون نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں شیلانے ووڈلے، اسکاٹ ایسٹ ووڈ، نکولس کیج، جوزف گورڈن، جولے رچرڈسن ،ملیسا لیو اور جیمز بٹلر شامل ہیں۔