Monday, September 16, 2024

ہالی ووڈ فلم ،، سمرفس ، دی لاسٹ ویلیج دو روز بعد امریکی سینماگھروں کا رخ کریگی

ہالی ووڈ فلم ،، سمرفس ، دی لاسٹ ویلیج دو روز بعد امریکی سینماگھروں کا رخ کریگی
April 5, 2017
لاس اینجلس (ویب ڈٰیسک)انتظار کی گھڑیاں ختم ، اینی میٹڈ فلموں کے مداح ہو جائیں تیار،ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”سمرفس ، دی لاسٹ ویلیج“ دو روز بعدامریکی سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ”سمرفس دی لاسٹ ویلیج“ دو روز بعد امریکی سینما گھروں میں قہقہے بکھیرنے آ رہی ہے ، فلم کی کہانی ننھے سمرفس کے گرد گھومتی ہے جو جنگلات میں چھپے پراسرار حقائق کا کھوج لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن سمرفس کو جنگل میں جانے کی اجازت نہیں دی جاتی  فلم کا ولن سمرفس کو ناکام بنانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتا ہے۔ فلم کی ہدایات کیلی ایسبیری نے دی ہیں جبکہ پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ڈیمی لوویٹو، مینڈی پیٹنکن، جیک میک بریئر، ڈینی پوڈی اور رین ولسن شامل ہیں ایڈونچر فلم سات اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔