Saturday, April 20, 2024

ہالی ووڈ فلم رچرڈ جیول کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر

ہالی ووڈ فلم رچرڈ جیول کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر
November 21, 2019
لاس اینجلس (92 نیوز) لاس اینجلس میں اگلے ماہ ریلیز ہونیوالی ہالی ووڈ فلم رچرڈ جیول کا پریمیئر منعقد ہوا جس میں فلمی ستاروں نے شرکت کی۔ سچی داستان پر مبنی ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم رچرڈ جیول کا رنگا رنگ پریمیئر لاس اینجلس میں منعقد ہوا جس میں لیجنڈ اداکار کلنٹ ایسٹ ووڈ، سیم راک ویل، جان ہیم، کیتھی بیٹس سمیت فلم کی مرکزی کاسٹ شریک ہوئی۔ فلم کی کہانی پولیس افسر رچرڈ جیول کے گرد گھومتی ہے، جس نےاٹلانٹا سمر اولمپکس 1996 کے دوران مشتبہ پیکٹ ملنے پر الارم بجا کر ہزاروں افراد کی جا ن بچائی۔ بعد میں اسے مرکزی ملزم قرار دیکر زیر حراست رکھا گیا اور پھراسے رہا کر دیا گیا۔ رچرڈ جیول 2007 میں چل بسا تھا، فلم کی ڈائریکشن کلنٹ ایسٹ ووڈ نے دی ہیں۔ امریکی ریاستی نظام اور تفتیشی اداروں کی کمزوریوں سے پردہ اٹھاتی فلم 13 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔