Sunday, May 19, 2024

ہالی ووڈ فلم دی مین فرام یو این سی ایل ای کا نیا ٹریلر جاری، ایکشن ایڈونچر چودہ اگست سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی ووڈ فلم دی مین فرام یو این سی ایل ای کا نیا ٹریلر جاری، ایکشن ایڈونچر چودہ اگست سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی
June 12, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ٹیلی ویژن سیریز کا جاسوسی کردار اب بڑے پردے کی زینت بنے گا۔ ایکشن ایڈونچر فلم دی مین فرام یو این سی ایل ای کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ گائے ریچی کی ہدایت کاری میں بننے والی ماردھاڑ سے بھرپور اس فلم کی کہانی ساٹھ کی دہائی کے مناظر پر مشتمل ہے جس میں امریکی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹس نپولین سولو اور الیا کریاکن ایک ایسی پراسرار مجرمانہ تنظیم کے خلاف مشترکہ خفیہ مشن میں حصہ لیتے ہیں جو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کیلئے کام کر رہی ہوتی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ہینری کیول نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں آرمی ہیمر، ہیوگرانٹ، الیشیا وکینڈر، الزبتھ ڈیبسکی شامل ہیں۔ فلم رواں سال چودہ اگست کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔