Friday, March 29, 2024

ہالی ووڈ فلم ‘‘ دی لاسٹ فل میژر ’’ پاکستان میں ریلیز کردی گئی

ہالی ووڈ فلم ‘‘ دی لاسٹ فل میژر ’’ پاکستان میں ریلیز کردی گئی
February 1, 2020
کراچی (92 نیوز) ہالی ووڈ فلم ‘‘ دی لاسٹ فل میژر ’’ پاکستان میں ریلیز کردی گئی۔ کراچی کے سینما میں سجائے گئے ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں امڈ آئی۔ جنگی ہیرو نے60 افراد کی جان بچالی، ایکشن، تھرلر اور سسپنس سے بھرپور ‘‘ دی لاسٹ فل میژر ’’ پاکستان میں ریلیز ہوگئی۔ سینما میں سجے ریڈ کارپٹ کو فنکاروں نے خوب رونق بخشی۔ پاکستانی پروڈیوسر کی بنائی جانے والی اس فلم نےہالی وڈ کی اچھی اچھی فلموں کو پیچھے چھوڑدیا۔ پروڈیوسر حبیب پراچہ نے پاکستان میں فلم ریلیز ہونے خوشی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستانی شائقین کے لیے بھی فلم بنائیں گے۔ ریڈ کارپٹ پر فلمی ستارے بھی اس فلم کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔ فلم کے ہیرو جیریمی اروائین نے کس طرح 60 افراد کی جانیں بچائیں یہ دیکھنا ہے تو پھر اس کے لئے آپ کو سینما جانا ہوگا۔