Tuesday, May 21, 2024

ہالی ووڈ فلم ’’ دی تھری فائیو فائیو‘‘ کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم ’’ دی تھری فائیو فائیو‘‘ کا ٹریلر جاری
June 3, 2021

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ فلم ’’ دی تھری فائیو فائیو‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کے ڈائریکٹر سائمن کینبرگ ہیں، اس مووی کے تمام خواتین کردار جاسوسی پر معمور ہیں۔

فلم میں جیسکا چیستین، لوپیٹا نیونگ'و، پینیلوپ کروز، ڈیان کروگر، فین بِگ بنگ، سیبسٹین اسٹین اور ایگر رامریز اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ایکشن سے بھرپور فلم اگلے سال جنوری میں سینماگھروں کو رونق بخشے گی۔