Saturday, April 27, 2024

ہالی ووڈ فلم ”دی باس بےبی“ کی نئی جھلکیاں جاری

ہالی ووڈ فلم ”دی باس بےبی“ کی نئی جھلکیاں جاری
March 21, 2017
لاس اینجلس (ویب ڈیسک)قہقہوں سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”دی باس بے بی“ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں ، فلم اکتیس مارچ کو سینما گھروں کا رخ کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق قہقہوں سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”دی باس بے بی“ کی کہانی سات سال کے ایسے بچے کی ہے جس کے والدین دوسرے بچے کو گود لے لیتے ہیں ۔  یہ ننھا باس اپنے سوتیلے بھائی کے سر پر سوار ہو جاتا ہے  اور تمام گھروالوں سے اپنے نخرے اٹھواتا ہے جس کی وجہ سے سات سالہ بڑا بھائی اسے ناپسند کرنے لگتا ہے۔ ننھے میاں نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لے کر گھومتے ہیں بلکہ تندو تیز جملے بھی کستے ہیں اور خود کو کسی باس سے کم نہیں سمجھتے ۔ فلم کی ہدایات ٹام میکارتھی نے دی ہیں جبکہ اداکار ایلس بالڈون، اسٹیو بیس کیمی ، جمی کیمبل اور لیزا کارڈوف نے پس پردہ آوازوں کا جادو جگایا ہے دوبھائیوں کے درمیان دلچسپ تکرار پر مبنی فلم اکتیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔