Friday, May 17, 2024

ہالی ووڈ فلم ”جسٹس لیگ“ کانیاٹریلرجاری

ہالی ووڈ فلم ”جسٹس لیگ“ کانیاٹریلرجاری
March 25, 2017
  لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ فلم ”جسٹس لیگ“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فینٹسی فلم ”جسٹس لیگ“ بیٹ مین ، فلیش اور ونڈر وومن کے گرد گھومتی ہےاس بار دنیا کو تباہی سے بچانے کے لیے ونڈر وومن بھی میدان میں کود پڑتی ہے۔ سائنس فکشن فلم میں ونڈر وومن بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتی اور دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن میں دشمنوں کو پچھاڑ دیتی ہے۔ فلم کی ہدایات زیک سنڈر نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں گیل گیڈٹ، ایمی ایڈمز، بین ایفلک، جیسن میمو اور ایمبر ہرڈ شامل ہیں سنسنی خیز مناظر کا تڑکا لیے یہ ایکشن فلم سترہ نومبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔