Friday, April 26, 2024

ہالی ووڈ فلم ”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ “ کی شاندار انٹری

ہالی ووڈ فلم ”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ “ کی شاندار انٹری
March 20, 2017
لاس اینجلس (ویب ڈیسک )ہالی ووڈ فلم ”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ “ کی شاندار انٹری ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس پر چھا گئی فینٹسی اور میوزیکل فلم نے سترہ کروڑ ڈالر کما لیے۔ تفصیلات کےمطابق  ہالی ووڈ فینٹسی اور میوزیکل فلم ”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ “ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے شائقین کے دلوں میں گھر کرگئی امریکی باکس آفس میں تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ کر ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی ایکشن اور ایڈونچر فلم ”کانگ، اسکل آئی لینڈ“ مزید دو کروڑ نواسی لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر ہے۔  ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”لوگن“مزید ایک کروڑ پچھہترلاکھ ڈالر سمیٹ کر تیسری پوزیشن پر رہی ۔ ہارر فلم ”گیٹ آؤٹ“ چوتھے ہفتے بھی ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی اور مزید ایک کروڑ بتیس لاکھ ڈالر سمیٹ کر چوتھے نمبر پر رہی  ڈرامہ اور فینٹسی فلم ”دی شیک“ اکسٹھ لاکھ ڈالر  بزنس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر رہی ۔