Friday, April 26, 2024

ہالی ووڈ فلم ’’ بلیک فرائیڈے ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم ’’ بلیک فرائیڈے ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری
October 26, 2021 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ فلم ’’ بلیک فرائیڈے ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

بلیک فرائیڈے پر سیل لوٹنے کے لئے زومبیز کی بڑی تعداد بھی شاپنگ مالز پہنچ گئی۔ فلم کی کاسٹ میں ڈیون ساوا، ایوانا باکیرو، ریان لی، اسٹیفن پیک، مائیکل جے وائٹ اور بروس کیمبل شامل ہیں۔

ایم ایف ڈبلیو مینوفیکچرنگ اور وارنر ڈیوس کمپنی کی پروڈکشن میں بننے والی دلچسپ فلم 26 نومبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔