Friday, May 3, 2024

ہالی ووڈ فلم برج آف سپائزکے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ہالی ووڈ فلم برج آف سپائزکے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
August 3, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ فلم برج آف سپائزکے ٹریلر  نے سوشل میڈیا پر دھوم  مچادی فلم رواں سال اکتوبر میں ریلیز ہونا ہے مگر شائقین ابھی سے اس کے منتظردکھائی دے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فلم کی کہانی سوویت یونین کی فضائی حدود میں گرفتار ہونے والے امریکی پائلٹ کی رہائی کے گرد گھومتی ہے، رہائی کا یہ مشن ایک قانون دان کو سونپا جاتا ہے ۔ فلم کی ہدایت کاری سٹیون سپیل برگ نے دی  مرکزی کردار ٹام ہینکس  نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں مارک ریلانس، ایمی ریان، ایلن ایلڈا، آسٹن سٹوول شامل ہیں۔ تھرل اور ایڈوانچر سے بھرپور یہ فلم سولہ اکتوبر کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔