Saturday, April 20, 2024

ہالی ووڈ فلم انٹوریج کا رنگارنگ پریمیئر لندن میں ہوا، فلم کے ہدایت کار اور پوری کاسٹ بلیو کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی

ہالی ووڈ فلم انٹوریج کا رنگارنگ پریمیئر لندن میں ہوا، فلم کے ہدایت کار اور پوری کاسٹ بلیو کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی
June 10, 2015
لندن (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی کامیڈی فلم انٹوریج کا رنگارنگ یورپی پریمیئر لندن میں ہوا جہاں فلمی ستاروں کے علاوہ پرستاروں کی بھی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں انٹوریج کا پریمیئر ہوا تو فلم کے ہدایت کار ڈاگ ایلن اپنی پوری کاسٹ کے ساتھ بلیو کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے جہاں فلمی ستاروں نے اپنے کردار کے بارے میں شائقین کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر اداکاروں نے وہاں موجود لوگوں سے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی دیئے۔ ہالی ووڈ فلم انٹوریج میں ایک فلم پروڈکشن کمپنی کے ماحول کو دکھا گیا ہے، اس کمپنی میں کام کرنے والے افراد کی عجیب وغریب حرکتیں ہنسنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ وارنر بروس کے بینر تلے بننے والی یہ فلم انیس جون سے برطانوی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔