Saturday, April 20, 2024

ہالی ووڈ فلم انسرجنٹ کا ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر قبضہ

ہالی ووڈ فلم انسرجنٹ کا ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر قبضہ
March 22, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ فلم انسرجنٹ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر قبضہ جمالیا ایکشن سائنس فکشن فلم نے پہلے دو روز میں دو کروڑبیس لاکھ امریکی ڈالر کمالئے۔ ڈائیورجنٹ کا سیکوئیل بنی فلم انسرجنٹ نے فلمی ناقدین کی زبانیں بند کرادی ہے۔ سوا دو کروڑ ڈالر کمانے والی یہ فلم امریکی ناول نگار ویرونکا روتھ کے ناول ڈائیورجنٹ ٹرائی لوجی سے ماخوذ ہے۔ فلمی ستاروں کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ انسرجنٹ رواں ہفتے کے اختتام تک چھ کروڑ امریکی ڈالر کما کر کامیابی کا مزید سنگ میل طے کرے گی۔ فلم انسرجنٹ میں بے پناہ صلاحیتوں کی مالک لڑکی ایکشن کے جوہر دکھاتی نظر آئی ہے۔ مرکزی کاسٹ میں شائلین ووڈلی، کیٹ ونسلٹ اور تھیو جیمز شامل ہیں۔