Sunday, September 8, 2024

ہالی ووڈ فلم الوہا سینما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار

ہالی ووڈ فلم الوہا سینما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار
April 5, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی رومانس اور مزاح سے بھرپور فلم ،،الوہا،، 29مئی کو دھوم مچائے گی۔ ہالی ووڈ کی رومانس اور مزاح سےبھرپور فلم الوہا شائقین کو تفریح فراہم کرنے کے لئے مکمل ہو گئی جبکہ سینما گھروں میں یہ فلم انتیس مئی کو دھوم مچائے گی۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کےگرد گھومتی ہے جو پیشے کے اعتبار سے توڈیفنس  کنٹریکٹر ہے مگر اپنے دل کا  ڈیفنس  کرنے میں وہ بری طرح ناکام ہو جاتا ہے اور اپنا دل ائیر فورس کی خاتون پائلٹ کو دے بیٹھتا ہے۔ کہانی میں موڑ اس وقت آتا ہے جب  ڈیفنس کنٹریکٹر کو ہوائی میں ہتھیاروں کی نگرانی سے متعلق سیٹلائٹ کی  نگرانی کا ٹاسک سونپا جاتا ہےاسی دوران اسکی اپنی سابقہ محبوبہ سے بھی ملاقات ہوجاتی ہے۔ ہالی ووڈ کے مشہور فلم ساز اور ہدایت کار  کیمرون کرو کی اس فلم میں مرکزی کردار برایڈلی کوپر ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر اہم کرداروں میں ایما سٹون، ریچل میک ایڈم،جان کراسینسکی اور ڈینی میک براڈ شامل ہیں کولمبیا پکچر کی جانب سے پیش کی جانے والی فلم ،الوہا، انتیس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔