Friday, April 19, 2024

ہالی ووڈ فلم اسپائے کا شائقین کے دلوں پر راج، تین کروڑ ڈالر بزنس کے ساتھ باکس آفس پر پہلی پوزیشن

ہالی ووڈ فلم اسپائے کا شائقین کے دلوں پر راج، تین کروڑ ڈالر بزنس کے ساتھ باکس آفس پر پہلی پوزیشن
June 8, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ فلم اسپائے شائقین کے دلوں پر راج کرنے میں کامیاب۔ فلم نے تین کروڑ ڈالر کا کاروبار کر کے باکس آفس پر پہلی پوزیشن بنا لی۔ پاؤل فیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کامیڈین میلیسا مک کارتھے اپنی شرارتوں اور دلچسپ حرکتوں سے شائقین کی ایک بڑی تعداد کو سینما گھروں تک کھینچ لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ فلم اپنی ریلیز کے پہلے تین روز میں تین کروڑ ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ ایکشن، ڈرامہ، تھرلر فلم سین اینڈریاس کی باکس آفس پر دوسری پوزیشن رہی۔ فلم نے اس ہفتے دو کروڑ چونسٹھ لاکھ جبکہ مجموعی طور پر نو کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ خوف اور وحشت سے بھرپور فلم انسی ڈی یس چیپٹر تھری باکس آفس پر تیسری پوزیشن بنانے میں کامیاب رہی۔ فلم نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں دو کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا۔