Thursday, April 25, 2024

ہالی ووڈ فلم اسنیک آئیز سائیلنٹ ننجا کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم اسنیک آئیز سائیلنٹ ننجا کا ٹریلر جاری
June 13, 2021

لاس اینجلس (92 نیوز) ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم اسنیک آئیز سائیلنٹ ننجا کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کے ڈائریکٹر رابرٹ شوینٹکے ہیں جبکہ کہانی ایوان اسپیلیٹوپولوس نے لکھی ہے۔

فلم کا مرکزی کردار ہینری گولڈنگ ادا کررہے ہیں جنہیں پچھلی فلموں کے ہیرو رے پارک کی جگہ کاسٹ کیا گیا ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں اینڈریو کوجی ، ارسولہ کوربیری ، سمارا ویونگ ، ہاروکا آبے ، ٹیکو ہیرو ، اور اکو اویس شامل ہیں۔

ایکشن، ایڈونچر اور تھرل پر مبنی یہ فلم رواں سال 23 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔