Friday, May 3, 2024

ہالی ووڈ فلم آنٹ مین کا آخری انٹرنیشنل ٹریلر جاری، سائنس فکشن ایکشن فلم سترہ جولائی سے سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی ووڈ فلم آنٹ مین کا آخری انٹرنیشنل ٹریلر جاری، سائنس فکشن ایکشن فلم سترہ جولائی سے سینما گھروں کی زینت بنے گی
July 6, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا آخری انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم سترہ جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ ہدایتکار پیٹون ریڈ کی اس فلم کی کہانی ہینک پائم نامی ایک نہایت ذہین سائنسدان کے گرد گھومتی ہے جو ایک ایسا مادہ تیار کرتا ہے جس کے استعمال کے بعد نہایت آسانی سے جسمانی حجم میں تبدیلی ممکن ہو جاتی ہے۔ اسی مادے کی بدولت غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک آنٹ مین دشمنوں سے مقابلے کے لیے میدان میں آتا ہے اور ایک ایک کر کے اپنے تمام دشمنوں کو کچل دیتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار پال رڈ نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ایوینجلین للی، مائیکل ڈوگلس، جورڈی مولا، مائیکل پینا، وڈہیرس، ہیلے ایٹ ویل اور جوڈی گریئر شامل ہیں۔ سنسنی اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم سترہ جولائی سے بڑے پردے کو رونق بخشے گی۔