Friday, April 19, 2024

ہالی ووڈ سیریز کی نئی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ ریلیز کیلئے تیار

ہالی ووڈ سیریز کی نئی فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ ریلیز کیلئے تیار
March 12, 2017
  لاس اینجلس (ویب ڈیسک)فینٹسی فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری، ہالی ووڈ سیریز کی نئی فلم ”بیوٹی اینڈ دی بِیسٹ“ ریلیز کے لیے تیار، فلم سترہ مارچ کو سینما گھروں کا رخ کرے گی ۔ تفصیلات کےمطابق فینٹسی ، میوزک اور رومانس سے بھرپور فلم ”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“ کی کہانی جادو نگری پر مبنی ہے معروف اداکارہ ایما واٹسن فلم کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی فیری ٹیل میں ایما شہزادی بنیں گی ، فلم میں خوبصورت شہزادی تنہا محل میں رہتی ہے جو ایک عجیب الخلقت شہزادے کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے دونوں مل کر شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔  فلم کی ہدایات بِل کانڈن نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں ڈین اسٹیونز، لوکے ایونز، ایون میک گریگر، سٹینلے ٹسی، ایما تھامسن اور کیون کلائن شامل ہیں فلم پانچ روز بعد بڑی اسکرین پر سجے گی۔