Sunday, May 19, 2024

ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن فلم’’ایونجرز 4‘‘کا نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن فلم’’ایونجرز 4‘‘کا نیا ٹریلر جاری
December 29, 2018
لاس انجلس (92 نیوز) ایونجرز ایک بار پھر بڑی اسکرینز پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے۔ ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن فلم  ایونجرز فور کا ٹریلر جاری کر دیا۔ فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے۔ فلم آئندہ سال 3 مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ دوسری طرف ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلمKing of Thieves  کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم آئندہ سال 25 جنوری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔