Sunday, September 8, 2024

ہالی ووڈ بائیوگرافی ،ڈرامہ اور سپورٹس فلم ، دی پروگرام ، کا فائنل ٹریلر جاری

ہالی ووڈ بائیوگرافی ،ڈرامہ اور سپورٹس فلم ، دی پروگرام ، کا فائنل ٹریلر جاری
March 15, 2016
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ بائیوگرافی، ڈرامہ اور سپورٹس فلم ” دی پروگرام“ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا فلم اٹھارہ مارچ کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ فلم”دی پروگرام“ کی کہانی سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ کے گرد گھومتی ہے  لانس آرم سٹرانگ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ممنوعہ ادویات استعمال کر کے فتوحات تو سمیٹ لیتے ہیں لیکن پھر مشکل میں پھنس جاتے ہیں  ایک آئرش اسپورٹس جرنلسٹ ایسے حقائق اکٹھے کر تا ہے جن سے لانس آرم سٹرانگ کا پول کھل جاتا ہے۔ فلم کی ہدایات اسٹیفن فرئیرز نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں بین فوسٹر، کرس اوڈوڈ، جیسی پلیمانس، لی پیس، ڈینس مینو شیٹ، ایڈورڈ ہوگ، ایلینی کیسیڈی اور لارا ڈونیلی شامل ہیں۔