Friday, March 29, 2024

ہالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم امیریکن الٹرا اکیس اگست کو نمائش کیلئے پیش ہو گی، نیا آفیشل ٹریلر جاری

ہالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم امیریکن الٹرا اکیس اگست کو نمائش کیلئے پیش ہو گی، نیا آفیشل ٹریلر جاری
July 22, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن کامیڈی فلم امیریکن الٹرا کا نیا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم اکیس اگست سے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ ہدایتکار نیما نوری زادے کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جسے نشے کی لت پڑ جاتی ہے۔ وہ خفیہ ایجنسی کا عہدیدار تھا جسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جاتا ہے لیکن وہ انتہائی تربیت یافتہ ہونے کی وجہ سے قاتلوں کا خوب مقابلہ کرتا ہے۔ مار دھاڑ سے بھرپور اس فلم میں مرکزی کردار جیسی ایزن برگ نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں کرسٹن سٹیورٹ، کونی برٹن، والٹن گوگنز، ٹوفر گریس، ٹونی ہیل اور مائیکل پاپا جون شامل ہیں۔ ایکشن کامیڈی فلم رواں سال اکیس اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔