Thursday, May 9, 2024

ہالی ووڈ ایکشن مووی جومانجی دی نیکسٹ لیول کا لندن میں رنگا رنگ

ہالی ووڈ ایکشن مووی جومانجی دی نیکسٹ لیول کا لندن میں رنگا رنگ
December 6, 2019
لندن ( 92 نیوز) جنگل میں ہونے والے معرکے کی تیاریاں مکمل، ہالی ووڈ ایکشن مووی جومانجی دی نیکسٹ لیول کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئرکا انعقاد کیا گیا۔ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول جومانجی: دی نیکسٹ لیول کا لندن میں پریمیئر ہوا، اداکار دی راک، کیون ہارٹ اور جیک بلیک سمیت فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔ جومانجی دی نیکسٹ لیول کی کہانی اس بار بھی بورڈ گیم پر مبنی ہے، جو ناصرف کھلاڑیوں کو مشکل ٹاسک دیتی ہے،، بلکہ ساتھ ہی عمریں بھی تبدیل کردیتی ہے۔ جومانجی برطانیہ میں گیارہ جبکہ امریکا میں تیرہ دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔