Sunday, September 8, 2024

ہالی ووڈ ایکشن فلم "دی ہٹ مینز باڈی گار" امریکی باکس آفس کی نئی حکمران

ہالی ووڈ ایکشن فلم "دی ہٹ مینز باڈی گار" امریکی باکس آفس کی نئی حکمران
August 21, 2017

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ ایکشن فلم ”دی ہٹ مینز باڈی گارڈ “ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے چھا گئی۔ کامیڈی سے بھرپور فلم دو کروڑ سولہ لاکھ ڈالرز بزنس کے ساتھ امریکی باکس آفس کی نئی حکمران بن گئی۔

مار دھاڑ اور قہقہوں سے بھرپور ہالی ووڈفلم ”دی ہٹ مینز باڈی گارڈ “ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے شائقین کے دلوں میں گھر کر گئی۔ ایکشن فلم نے تمام میگا بجٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ کر باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔

ہارر اور تھرلر فلم ”اینا بیلے کری ایشن“ اس ہفتے مزید ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالرز سمیٹ کر دوسری پوزیشن پر رہی۔ نئی ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ”لوگن لکی “ 81 لاکھ ڈالرز کما کر باکس آفس میں تیسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جنگ عظیم کی فلم کہانی ”ڈنکرک“ مزید 67 لاکھ ڈالرز بزنس کرکے چوتھی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔ ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ”دی نٹ جاب ٹو“ دوسرے ہفتے اکاون لاکھ ڈالر کمانے کے بعد باکس آفس میں پانچویں نمبر پر رہی ۔