Sunday, September 8, 2024

ہالی ووڈ ایکشن فلم ”دی ہٹ مینز باڈی گارڈ“ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار

ہالی ووڈ ایکشن فلم ”دی ہٹ مینز باڈی گارڈ“ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار
August 28, 2017

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ ایکشن فلم ”دی ہٹ مینز باڈی گارڈ“ کا راج برقرار ہے۔ کامیڈی سے بھرپور فلم مزید ایک کروڑ ایک لاکھ ڈالرز سمیٹ کر باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالے ہوئے ہے۔

ہالی ووڈ ایکشن اور کامیڈی فلم ”دی ہٹ مینز باڈی گارڈ“ ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔ ماردھاڑ سے بھرپور فلم نے باکس آفس میں کئی میگا بجٹ فلموں کو پچھاڑے رکھا۔

ہارر فلم ”اینا بیلے کری ایشن“مزید 74 لاکھ ڈالرز بزنس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ جبکہ نئی ریلیز ہونے والی ایڈونچراینی میٹڈ فلم”لیپ “ 50 لاکھ ڈالرز سمیٹ کر تیسرے نمبر پر رہی۔

ایکشن اور کرائم فلم ” ونڈر ریور “ بھی ریلیز کے پہلے ہفتے 44 لاکھ ڈالرز کمانے کے بعد باکس آفس پر چوتھی پوزیشن پر رہی۔ کامیڈی اور ڈرامہ فلم ”لوگن لکی “ اس ہفتے 44 لاکھ ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی۔