Thursday, May 9, 2024

ہالی ووڈ ایکشن تھرلر ’’ گن پاوڈر ملک شیک‘‘ کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ ایکشن تھرلر ’’ گن پاوڈر ملک شیک‘‘  کا ٹریلر جاری
May 31, 2021

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ ایکشن تھرلر ’’ گن پاوڈر ملک شیک‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم تین نسلوں تک جرم کی دنیا میں رہنے کے بعد جرم کے خلاف کھڑے ہونے والی خواتین کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں آٹھ سالہ بچی کو بچانے کے مشن کو موضوع بنایا ہے، آٹھ سالہ بچی کو بچانے کے لئے ماں بیٹی خطرناک گینگ سے ٹکر لیتی ہیں۔

ایکشن سے بھرپور امریکی فلم گن پاوڈر ملک شیک 14 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔