Sunday, September 8, 2024

ہالی ووڈ ایکشن، ایڈونچر فلم ‘‘دی لیجنڈ آف ٹارزن’’ کا نیا ٹریلر ریلیز

ہالی ووڈ ایکشن، ایڈونچر فلم ‘‘دی لیجنڈ آف ٹارزن’’ کا نیا ٹریلر ریلیز
March 19, 2016
بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ کردار ٹارزن ہالی ووڈ ایکشن، ایڈونچر فلم ‘‘دی لیجنڈ آف ٹارزن’’ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم جولائی میں امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ ہالی ووڈ ایکشن، ایڈونچر فلم ‘‘دی لیجنڈ آف ٹارزن’’ کی کہانی جنگل میں جرائم پیشہ افراد کی غیرقانونی سرگرمیوں کے گرد گھومتی ہے۔ جنگل میں زندگی گزارنے والے ٹارزن کو لندن راس آجاتا ہے لیکن جنگل میں جرائم پیشہ گروہ کی سرگرمیوں کے باعث ٹارزن کو لندن کی آسائشیں چھوڑ کر واپس جنگل میں آنا پڑتا ہے۔ ٹارزن اور اس کے جنگلی جانور دوست مل کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری ڈیوڈ یاٹس نے دی ہیں جبکہ اداکار الیگزینڈر سکرزگرڈ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں مارگٹ روبی، کرسٹوف والٹز، سیموئل جیکسن، کیسپر کرمپ اور ایلا پرنل شامل ہیں۔ فلم یکم جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔