Thursday, March 28, 2024

ہالی ووڈ ایڈونچر فلم ‘‘دی ہیٹ فل ایٹ’’ اگلے سال سولہ جنوری کو نمائش کیلئے پیش ہوگی، ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہالی ووڈ ایڈونچر فلم ‘‘دی ہیٹ فل ایٹ’’ اگلے سال سولہ جنوری کو نمائش کیلئے پیش ہوگی، ٹریلر جاری کر دیا گیا
July 23, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم ‘‘دی ہیٹ فل ایٹ’’ کا ایچ ڈی ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ شائقین کو فلم دیکھنے کے لیے کرسمس ڈے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ فلم کی کہانی آٹھ ایسے مسافروں کے گرد گھومتی ہے جو ویومنگ میں خانہ جنگی کے دوران برف کے خوفناک طوفان میں پھنس جاتے ہیں۔ یہ مسافرجان بچانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں یہ جاننے کے لیے شائقین کو کرسمس کی چھٹیوں تک انتظار کرنا پڑے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم دی ہیٹ فل ایٹ کرسمس کی چھٹیوں کے دوران ریلیز ہونے والی دیگر ہالی ووڈ فلموں کے لیے ایک چیلنج ثابت ہو گی۔ فلم کی ہدایت کاری کووینٹن ٹارنٹینو نے دی ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں چیننگ ٹاٹم، سیموئیل جیکسن، کرٹ رسل، والٹنز گوگنز، زوبیل اور جینیفرجیسن شامل ہے۔ فلم اگلے سال سولہ جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔