Sunday, September 8, 2024

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ‘‘گھوسٹ ان دی شیل’’ کا نیا ٹریلر جاری، فلم دس نومبر کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ‘‘گھوسٹ ان دی شیل’’ کا نیا ٹریلر جاری، فلم دس نومبر کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی
October 29, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ‘‘گھوسٹ ان دی شیل’’ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم اگلے ماہ سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ اینی میٹڈ فلم ‘‘گھوسٹ ان دی شیل’’ میں دو ہزار ستائیس میں ایٹمی ہتھیاروں سے پاک عالمی جنگ کی منظر کشی کی گئی ہے۔ اس دوران ایک بم نیوپورٹ سٹی میں جا گرتا ہے جس کے نتیجے میں ایک انتہائی اہم اسلحہ ڈیلر مارا جاتا ہے جس کا تعلق پانچ سو ایک پراسرار گروہوں سے ہوتا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ماہر سائبرز اور ہیکرز کی خدمات لی جاتی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں مایا سکا موٹو، کین شری میٹسوڈا، تراسوکے اور شنگاکی نے پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے۔ فلم دس نومبر کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔