Friday, April 26, 2024

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ننجا ٹرٹلز کا نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ننجا ٹرٹلز کا نیا ٹریلر جاری
May 27, 2016
لاس اینجلس(ویب ڈٰیسک)ہالی ووڈکی اینی میٹڈفلم ننجاٹرٹلزٹوکانیاٹریلرجاری کردیاگیاہے،فلم رواں برس تین جون کوسینماگھروں کی زینت بنے گی ۔ تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ فلم ”ٹین ایج میوٹینٹ ننجا ٹرٹلز ٹو“ کی کہانی میں ایک گروہ شہر کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کر تا ہے لیکن ننجا ٹرٹلز شہر کو بچانے کے لیے واپس آتے ہیں اور دشمنوں کا خوب ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری ڈیو گرین نے دی ہے فلم کی کاسٹ میں اداکار ایلن رچسن، میگن فوکس، اسٹیفن ایمل، لارا لائنے، ولیم فچنر اور الیزینڈرا ایمبروسیو شامل ہیں۔ فلم آئندہ ہفتے تین جون کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔