Sunday, September 8, 2024

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ‘‘زوٹوپیا’’ اس ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہے گی: فلمی پنڈتوں کی پیش گوئی

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ‘‘زوٹوپیا’’ اس ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہے گی: فلمی پنڈتوں کی پیش گوئی
March 18, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی باکس آفس پر اس ہفتے بھی ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ‘‘زوٹوپیا’’ کا راج برقرار رہے گا۔ فلمی پنڈتوں نے پیش گوئی کر دی۔ فلم اس ہفتے تین کروڑ ستر لاکھ ڈالر سمیٹنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ‘‘زوٹوپیا’’ اس ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہے گی۔ یہ کہنا ہے فلمی پنڈتوں کا۔ دی ڈائیورجنٹ سیریز کی فلم ” ایلیگنٹ“ باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ فلم ‘‘مریلکز فرام ہیون’’ دوسرے نمبر پر رہے گی اور اس ہفتے بارہ سے تیرہ لاکھ ڈالر کا بزنس حصے میں آسکتا ہے۔ فلم ‘‘ٹین کلوور فیلڈ لین’’ باکس آفس پر تیسری پوزیشن سنبھال لے گی اور اس کے حصے میں اس ہفتے گیارہ سے بارہ لاکھ ڈالر آئیں گے۔ فلم ‘‘ٹین کلوور فیلڈ لین’’ اب تک دنیا بھر سے تین کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ فلمی پنڈتوں کی پیش گوئیاں کہاں تک سچ ثابت ہوتی ہیں اس کا پتہ دو دن بعد ہی چل سکے گا۔