Saturday, April 20, 2024

ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک کا شامی بچوں کے کیمپوں کا دورہ، اداکارہ صحت، تعلیم اور انصاف بیداری کیلئے چلنے والی عالمی مہم کی شریک بانی ہیں

ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک کا شامی بچوں کے کیمپوں کا دورہ، اداکارہ صحت، تعلیم اور انصاف بیداری کیلئے چلنے والی عالمی مہم کی شریک بانی ہیں
April 28, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے لبنان میں موجود شامی بچوں سے ان کے کیمپوں میں ملاقات کی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ننھے بچے نہ صرف شام بلکہ دنیا کا بھی مستقبل ہیں۔ ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے لبنان میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیا۔ اداکارہ نے بچوں کے لیے قائم سکول کا دورہ کیا اور ننھے بچوں کے ساتھ گھل مل گئی اور بعض کو گود میں لے کر پیار کرتی رہی۔ اس موقع پر سلمیٰ کا کہنا تھا کہ بچوں کو تعلیم کے لیے موقع فراہم کرنا بہت اچھی بات ہے اور اس کے ساتھ ساتھ  بچوں کو بقا کے لیے طبی امداد کی بھی ضرورت ہے۔ اداکارہ سلمیٰ ہائیک خواتین اور لڑکیوں میں صحت، تعلیم اور انصاف کی بیداری کے لیے چلنے والی عالمی مہم کی شریک بانی بھی ہیں۔ یونیسف کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی سے چودہ ملین بچے متاثر ہوئے ہیں۔