Wednesday, April 24, 2024

ہالی ووڈ اداکار عمر شریف کا تراسی برس کی عمر میں انتقال، لارنس آف عریبیہ سے عالمی سطح پر شہرت پائی

ہالی ووڈ اداکار عمر شریف کا تراسی برس کی عمر میں انتقال، لارنس آف عریبیہ سے عالمی سطح پر شہرت پائی
July 11, 2015
قاہرہ (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی معروف فلموں لارنس آف عریبیہ اور ڈاکٹر ژواگو سے شہرت پانے والے مصری اداکار عمرشریف تراسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عمر شریف سنہ انیس سو باسٹھ میں ہدایتکار ڈیوڈ لین کی کامیاب ترین فلم لارنس آف عریبیہ میں اداکاری کے بعد عالمی سطح پر مشہور ہوئے تھے۔ اس فلم میں شریف علی نامی شخص کا کردار ادا کرنے پر انہیں دو گولڈن گلوب ایوارڈ ملے تھے جبکہ اسی کردار کے لیے انھیں آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ ڈیوڈ لین کی ہی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈاکٹر ژواگو میں بھی عمرشریف نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جس پر انہیں ایک بار پھر گولڈن گلوب ایوارڈ دیا گیا۔ ان کی مشہورفلموں میں دی فال آف دا رومن امپائر، دی نائٹ آف دا جنرلز اور فنی گرلز شامل ہیں۔ عمر شریف نے اپنی آخری فیچر فلم میں سنہ دو ہزار تیرہ میں کام کیا تھا جو تاحال ریلیز نہیں ہوئی۔ جمعے کی دوپہر کو قاہرہ کے ہسپتال میں عمرشریف کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔