Wednesday, April 24, 2024

ہالی ووڈ اداکار ایڈم سینڈلر کی فلم ’’ پکسلز ‘‘ جولائی میں ریلیز ہوگی

ہالی ووڈ اداکار ایڈم سینڈلر کی فلم ’’ پکسلز ‘‘ جولائی میں ریلیز ہوگی
March 18, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف فنکار ایڈم سینڈلر کی مزاح اور ایکشن سے بھرپور فلم پکسلزرواں سال جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ مزاح اور ایکشن کا امتزاج اِس فلم کی کہانی پراسرار خلائی مخلوق کے گرد گھومتی ہے جو ویڈیو گیم کے ذریعے دنیا پر حملہ کرتی ہے۔ فلم میں سیم برینر کا کردار نبھانے والے ایڈم سینڈلر اس انوکھے حملے سے دنیا کو بچانے کی کوشش کرتے نظر آئیں گے۔ دیگر کاسٹ میں کیون جیمز، مشیل مونیگھن اور پیٹرڈِنکلیج شامل ہیں۔ کرس کولمبس کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چوبیس جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔