Saturday, May 18, 2024

ہاضمے کے نظام میں معاون بیکٹیریا نے کینسر کو شکست دے دی: محققین

ہاضمے کے نظام میں معاون بیکٹیریا نے کینسر کو شکست دے دی: محققین
November 8, 2016
لندن (ویب ڈیسک) کھانا ہضم کرنے میں مدد دینے والے بیکٹیریا کینسر کے علاج میں مدد دے سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہاضمے کے نظام میں آنتوں میں پائے جانے والے بعض بیکٹیریا کینسر سے لڑنے میں معاون ہیں۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس سے وابستہ محققین کے مطابق جن لوگوں کی آنت میں جتنی مختلف اقسام کے آنت والے بیکٹیریا ہوں گے وہ ان سے زیادہ مستفید ہو سکتے ہیں۔ سائنسدانوں نے آنتوں کے بیکٹیریا کو کینسر کی رسالیوں میں داخل کیا تو اس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے۔ سائنسدان اس پیشرفت کے بعد کینسر کیخلاف ایک موثر دوا کی تیاری کیلئے پرامید ہیں۔ سائنسدانوں نے مذکورہ بیکٹیریا سے کینسر کے علاج کو ”امیونوتھراپی“ کا نام ہے۔ خیال رہے کہ انسانی جسم اربوں کھربوں مائیکرو اجسام کا گھر ہے اور ایک تخمینے کے مطابق ہمارے اپنے خلیے ان کے مقابلے میں اتنے کم ہیں کہ ہمارا انسانی جسم ان کا صرف دس فی صد ہے۔