Friday, March 29, 2024

ہاشم آملہ کی ناقص کارکردگی ، 3 میچز میں صرف 25  رنز بنائے

ہاشم آملہ کی ناقص کارکردگی ، 3 میچز میں صرف 25  رنز بنائے
June 10, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) ورلڈ کپ 2019 میں جنوبی افریقہ کا سفر تمام ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ عالمی شہرت کے حامل ہاشم آملہ  ایک بھی میچ میں اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے ۔ جنوبی افریقہ کی ناقص بلے بازی کے باعث اسے ایونٹ کے تینوں  میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے جب کہ ہاشم آملہ کسی بھی میچ میں ٹیم کا سہارا بننے میں ناکام رہے ۔ جنوبی افریقہ نے اپنا پہلا میچ میزبان انگلینڈ کیخلاف کھیلا ،اس میچ میں ہاشم آملہ 23 گیندیں کھیل کر صرف 13اسکور بنا سکے جو ان کا  اس ایونٹ میں یہی سب سے زیادہ اسکور ہے ۔

امام الحق ایک، اظہر دو ، سرفراز تین بار صفر پر آؤٹ ہوئے

دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو بنگلہ دیش سے شکست ہوئی ، اس میچ میں بنگلہ دیش نے 330 اسکور کئے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 309 رنز ہی بنا سکی  اس میچ میں ہاشم آملہ نہیں کھیل سکے تھے ۔ تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت سے شکست کا مزہ چکھا، اس میچ میں ہاشم آملہ 9 گیندوں پر 6 اسکور ہی بنا پائے ۔ چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ  ویسٹ انڈیز سے ٹکرائی جہاں ہاشم آملہ 7 گیندوں پر 6 اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ اس طرح ہاشم آملہ کا ورلڈ کپ 2019 میں 6+6+13 کی ترتیب سے 25 اسکور ہے  جبکہ جنوبی افریقہ کے اسی مرحلے میں ایونٹ سے باہر نکل جانے کے امکانات 99فیصد ہیں ۔