Thursday, May 9, 2024

ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر فراڈ،تین ملزموں کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر فراڈ،تین ملزموں کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
January 27, 2020
لاہور (92 نیوز) احتساب عدالت لاہور نے  ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں  تین ملزموں کےجوڈیشل ریماند میں 11 روز کی توسیع کر دی ۔ احتسان عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر سے ملزموں کی پی بی کی درخواست پر حتمی رپورٹ طلب کرلی ، ملزم پرویز اقبال ، مبشر اسحاق اور ٹی ایم او افسر تنویر یوسف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11روز کی توسیع کرتے ہوئے سات جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ   دونوں ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست عدالت کے روبرو پیش کر دی گئی تھی  ، نیب کی جانب سے ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے، ملزمان نے  سوسائٹی  کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیا، ملزمان نے دھوکہ دہی سے لوگوں سے کروڑوں روپے بٹورے ، متعدد شکایات موصول ہونے پر نیب نے ملزم کے خلاف کارروائی کی ۔