Wednesday, May 8, 2024

ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں خواجہ آصف کی بیوی اور بیٹے سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ

ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں  خواجہ آصف کی بیوی اور بیٹے سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ
November 14, 2020

سیالکوٹ (92 نیوز)ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی ، لیگی رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت خواجہ، بیٹے اسدخواجہ اور سابق میئر توحید اختر سمیت نو افراد کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق  ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ملزمان کے خلاف سرکاری خزانے کو سات کروڑ 80لاکھ روپے نقصان پہنچانے پر ریفرنس بھیجا تھا۔