Saturday, April 27, 2024

ہارٹ سرجری میں سٹنٹ کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

ہارٹ سرجری میں سٹنٹ کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟
January 17, 2017

لاہور (ویب ڈیسک) دل انسانی جسم کا اہم ترین حصہ گردانا جاتا ہے۔ پورے جسم میں خون کی گردش کا دارومدار اسی دل پر ہوتا ہے۔ خون جن نالیوں سے گزرتا ہے اُنہیں شریانیں کہتے ہیں۔ اگر ان شریانوں میں خون کا بہاؤ ممکن نہ رہے تو ڈاکٹر آپریشن کے ذریعے ایک مصنوعی نالی ڈال دیتے ہیں اسی کو سٹنٹ کا نام دیا جاتا ہے۔ اب آپ خود جان سکتے ہیں سٹنٹ کا کتنا اہم کردار ہے۔

جسم میں خون کا بہاؤ شریانوں کی دوبارہ بحالی تک اسی سٹنٹ پر ہوتا ہے۔ اگر یہ سٹنٹ ناقص ہو یا غیررجسٹرڈ ہو گا تو مریض کے زیادہ دیر تک زندہ رہنے کے چانس بھی کم ہو جاتے ہیں۔ سٹنٹ کئی قسم کے ہوتے ہیں کچھ سٹنٹ ساری عمر شریانوں میں لگے رہتے ہیں۔ کچھ سٹنٹ اس وقت تک لگائے جاتے ہیں جب تک شریانیں اس قابل نہ ہوجائیں کہ خون کا بہاؤ نارمل کرسکیں۔

اس میں ایک ہفتہ، مہینہ یا کئی سال بھی لگ سکتے ہیں۔ سٹنٹ دھات سے بنائے جاتے ہیں۔ جدید تحقیق میں اب دھات کی بجائے حساس دھاگوں سے بھی سٹنٹ مارکیٹ میں آچکے ہیں۔