Thursday, April 25, 2024

ہارٹ اٹیک کی خبروں کی تردید، ٹرمپ نے میڈیا کو خطرناک قرار دیدیا

ہارٹ اٹیک کی خبروں کی تردید، ٹرمپ نے میڈیا کو خطرناک قرار دیدیا
November 20, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ہارٹ اٹیک  کی خبروں کی تردید  کرتے ہوئے امریکی میڈیا کو خطرناک قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے  چند روز قبل والٹر ریڈ میڈیکل سنٹر کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے بعد یہ چہ میگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ انہیں ہارٹ اٹیک  ہوا ہے ۔ میڈیا سےگفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ  معمول کے چیک اپ کیلئے گئے تھے اور صرف تھوڑی دیر ہی رکے تھے ، جب  واپس آئے  تو میلانیا نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک کی خبریں چل رہی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ امریکی میڈیا انتہائی خطرناک ہے جو غلط معلومات پھیلاتا ہے ۔