Thursday, April 25, 2024

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں سرتاج عزیز کا عشائیہ

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں سرتاج عزیز کا عشائیہ
December 8, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں عشائیہ، سشما سوراج بھی شریک، سرتاج عزیز نے مصافحہ کیا ،عشایئے میں ایران اور دیگر ملکوں کے حکام کی بھی شرکت ۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے عشائیہ دیا ، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی عشائیے میں شریک ہوئیں جبکہ سرتاج عزیز نے سشما سوراج سے پرجوش مصافحہ بھی کیا۔ عشایئے میں ایران اور دیگر ملکوں کے حکام نے بھی شرکت کی ہے ۔