Friday, April 19, 2024

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس : بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف زہر اگلنے سے باز نہ آیا

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس : بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف زہر اگلنے سے باز نہ آیا
December 9, 2015
لاہور (92نیوز) اسلام آباد میں ہونیوالی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس پر بھی بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی کا سبق طوطے کی طرح پڑھتا رہا‘ دہشت گردی کا پرانا راگ الاپتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ہمیشہ زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر تعصب کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونیوالی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی کوریج بھی روایتی انداز سے کی۔ تمام ایشوز کو ایک طرف رکھ کر صرف دہشت گردی کا رونا روتا رہا۔ عالمی میڈیا جب بھارتی وزیرخارجہ کی اسلام آباد آمد اور پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کو مثبت قدم قراردے رہا تھا اس وقت بھی بھارتی میڈیا وہی پرانا راگ الاپ رہا تھا کہ کیا سشما سوراج ممبئی حملوں کے حوالے سے کوئی بات کریں گی ؟ پاکستانی حکام کئی عالمی فورمز پر بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت پیش کرچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا اپنے گریبان میں جھانکنے کی بجائے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی کہاوت پر عمل پیرا ہے۔