Monday, September 16, 2024

ہاروی کے بعد امریکا کو ایک اور سمندی طوفان کا سامنا

ہاروی کے بعد امریکا کو ایک اور سمندی طوفان کا سامنا
September 5, 2017

فلوریڈا (92 نیوز) امریکا ابھی ریاست ٹیکساس کے شہرہیوسٹن میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان ہاروی کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں لگا ہے کہ ایک اور انتہائی شدت کا سمندری طوفان ریاست فلوریڈا کے ساحلوں سے ٹکرانے کو تیار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کیریبین سے آنیوالا کیٹیگری چار شدت کا سمندری طوفان ارما اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے۔

195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائوں اور شدید بارشوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی اورمالی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ریاست فلوریڈا کے گورنر رک سکاٹ نے شہریوں سے ایمرجنسی کٹس تیار رکھنے کی اپیل کی ہے تاکہ ارما سے کم سے کم نقصان ہو ۔

دوسری جانب ہیوسٹن میں سمندری طوفان ہاروی تباہی کی انمٹ داستانیں پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ہیوسٹن میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ پانی اترنے کے بعد طوفان سے متاثرہ افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ریاستی گورنر کے مطابق سیلاب سے 180 ارب ڈالر سے زاید کا نقصان ہوچکا ہے۔ ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے اپیل کی ہے کہ جن گھروں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے انہیں فوری طور پر خالی کر دیا جائے۔