Friday, April 26, 2024

ہارون بلور کی شہادت،الیکشن کمیشن نے پی کے 78 میں الیکشن روک دیا

ہارون بلور کی شہادت،الیکشن کمیشن نے پی کے 78 میں الیکشن روک دیا
July 11, 2018
پشاور ( 92 نیوز ) سانحہ یکہ توت میں  پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور کی شہادت کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقہ میں انتخابی عمل روک دیا ۔ الیکشن کمیشن نے انتخاب ملتوی ہونے سے متعلق حکام کو آگاہ کر دیا ہے ، حلقے میں الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی  سانحہ یکہ توت  کیلئے روزہ سوگ کا اعلان کرتے  ہوئے انتخابی مہم روک دی ۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ واقعے پر پورا ملک سوگوار ہے ، پی ٹی آئی بلور فیملی اور اے این پی کا غم بانٹے گی ۔