Friday, April 26, 2024

ہارون آباد کا ندیم علاج کیلئے مسیحا کا منتظر

ہارون آباد کا ندیم علاج کیلئے مسیحا کا منتظر
May 8, 2019
ہارون آباد ( 92 نیوز) ہارون آباد  کی الہاشم کالونی کا رہاشی محنت کش محمد ندیم دو سال سے موذی مرض کینسر کا شکار ہے، محنت کش نے زندگی کی جمع پونجی اپنے علاج پر لگادی اور اب نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے ۔ الہاشم کالونی ہارون آباد  کا رہائشی محنت کش محمد ندیم گزشتہ دو سال سے گلے کے کینسر کا شکار ہے۔ موذی مرض سے نجات کی خاطر ندیم نے ذاتی مکان اور گھر کا سامان تک فروخت کردیا مگر بیماری ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ گلے کے کینسر میں مبتلا ندیم کی آواز بالکل بند ہوچکی ہے، وہ لکھ کر یا اشارے سے بات سمجھاتا ہے۔ تندور کا کام کرنے والا ندیم جب کینسر میں مبتلا ہوا تو  اس کی بیوی نے گھر چلانے اور خاوند کے علاج کی خاطر روٹیاں لگانے کا پیشہ اختیارکرلیا۔ خاتون کی مزدوری سے گھر کا چولہا چلانا مشکل ہے تو ندیم کا علاج کیسے ممکن ہوگا، بیماری اور غربت میں مبتلا خاندان نے ارباب اختیار سے مدد کی امیدیں لگالیں۔ حکومت اور مخیر حضرات تعاون کریں تو کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ندیم کے علاج کے ساتھ معصوم بچوں کے حصول تعلیم کو بھی یقینی بنانا جاسکتا ہے۔