Sunday, May 19, 2024

ہارون آباد  میں  8سالہ بچے سے مبینہ بد فعلی، ملزم فرار

ہارون آباد  میں  8سالہ بچے سے مبینہ بد فعلی، ملزم فرار
March 10, 2020
ہارون آباد   ( 92 نیوز) ہارون آباد   کے نواحی علاقے میں 8سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی، 38تھری آر میں  بچے کو گلی میں کھیلتے ہوئے 45سالہ  ملزم طاہرنے اٹھایا،اہل علاقہ کے پہنچنے پر ملزم فرار ہوگیا۔ ہارون آباد سمیت پنجاب بھر میں کم سن بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے ،  نواحی علاقہ 38تھری آر میں  آٹھ سالہ احمد  بھی مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی بھینٹ چڑھ گیا ، گلی میں کھیلتے ہوئے احمد کو  اسی گاؤں کے 45سالہ  اوباش طاہر  نے اپنے گھر لے جکر زیادتی کا نشانہ بنایا ،  بچے کی چیخ وپکار سن کر بچے کا والد اور اہل دیہہ موقع پر پہنچ گئے ، ملزم بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ صدر ہارون آباد نے مقدمہ درج کر کے  قانونی کارروائی شروع کر دی۔