Sunday, September 8, 2024

ہارر کامیڈی فلم ‘‘دی فائنل گرلز’’ کا پہلا ٹریلر جاری، نو اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ہارر کامیڈی فلم ‘‘دی فائنل گرلز’’ کا پہلا ٹریلر جاری، نو اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی
August 22, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی ہارر کامیڈی فلم دی فائنل گرلز کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم نو اکتوبر سے سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ ٹوڈ سٹراس شولسن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسی نوجوان خاتون کی ہے جو ماں کے انتقال کے صدمے سے گزر رہی ہوتی ہے۔ خاتون خود کو اپنی ماں کی مشہور زمانہ فلم میں پاتی ہے جس میں اس کی ماں کو جنونی قاتل قتل کر دیتا ہے۔ خاتون اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اس خونی قاتل سے مقابلہ کرتی ہے۔ نینا ڈوب ریو فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ٹیسا فارمیگا، الیگزینڈر لوڈوگ، مالن آکرمین، عالیہ شوکت ودیگر شامل ہیں۔ دل دہلا دینے والے مناظر بھرپور یہ فلم رواں سال نو اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔