Sunday, September 8, 2024

ہارر کامیڈی فلم ‘‘اسکاؤٹس گائیڈ ٹو دی زومبی آپو کلپس’’ کا پہلا ٹریلر جاری، تیس اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ہارر کامیڈی فلم ‘‘اسکاؤٹس گائیڈ ٹو دی زومبی آپو کلپس’’ کا پہلا ٹریلر جاری، تیس اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
August 21, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ‘‘اسکاؤٹس گائیڈ ٹو دی زومبی آپوکلپس’’ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم تیس اکتوبر سے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ کرسٹوفر لانڈن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تین ایسے جگری دوستوں کی ہے جو پولیس فورس میں بھرتی ہو جاتے ہیں۔ وہ ایک رات  قحبہ خانے جا پہنچتے ہیں جہاں ان کا سامنا خونخوار زومبی سے ہوجاتا ہے۔ قحبہ خانے کی میزبان خاتون ان کیلئے  فرشتہ بن کر آتی ہے اور ان کی جان بچاتی ہے۔ خوف اور وحشت سے بھرپور اس فلم کو ہنسی اور مزاح کا بھی خوب تڑکا لگایا گیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ہالسٹن سیج نے نبھایا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹائی شیریڈان، پیٹرک شوارزنیگر، لوگان ملر، سارا مالاکل لین، بیکٹوریا ودیگر شامل ہیں۔ ہارر کامیڈی فلم رواں سال تیس اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔