Friday, April 19, 2024

ہارر فلموں کے شوقین ہو جائیں تیار، ہالی ووڈ فلم ”سیل“ کا آفیشل ٹریلر جاری

ہارر فلموں کے شوقین ہو جائیں تیار، ہالی ووڈ فلم ”سیل“ کا آفیشل ٹریلر جاری
April 27, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ہارر فلموں کے شوقین ہو جائیں تیار، ہالی ووڈ فلم ”سیل“ کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم رواں سال سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ خوفناک مناظر اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”سیل“ کی کہانی پراسرار سگنلز کے گرد گھومتی ہے۔ پراسرار سگنلز دنیا بھر میں موبائل فون نیٹ ورکس کے ذریعے پھیل جاتے ہیں۔ ان پراسرار سگنلز کی وجہ سے ایک ایسی مخلوق وجود میں آتی ہے جو لوگوں کے خون کی پیاسی بن جاتی ہے۔ نیو انگلینڈ میں ان پراسرار سگنلز سے محفوظ رہنے والے لوگوں کا ایک گروہ اس خونی مخلوق کا مقابلہ کرتا ہے۔ فلم کی ہدایات ٹوڈ ولیمز نے دی ہیں۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں سیموئیل جیکسن، جان کوسیک، ایزابیل فہرمین، سٹیسی کیچ اور کیتھرین ڈائر شامل ہیں۔